اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے آج کراچی میں پاکستان کے بانی اور قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضر ہو کر پھول چڑھائے اور رہبر پاکستان کی نسبت اظہار احترام کیا۔اںہوں نے قائد اعظم کی قبر پر پھول چڑھانے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے آپس میں گہرے روابط خصوصا برقی توانائی میں ایک دوسرے کے تعاون کا خواہش مند ہوں۔ٓڈاکٹر ولایتی نے مزید کہا:ایران اور پاکستان کو استعماری طاقتوں مخصوصا امریکہ کے دباو سے بچنے کے لیے آپسی روابط اور تعاون میں استحکام دینا ضروری ہے۔انہوں نے ایران سے گیس پائپ لائن اور بجلی کی فراہمی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے وزراء کو تاکید کی کہ وہ اس پروجیکٹ کو بروئے کار لا کر اپنے ملک میں موجود انرجی بحران کو ختم کر سکتے ہیں۔




